106
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں، کابل پاکستان کے لیے ایک پیچیدہ اور مستقل چیلنج ہے۔منیر اکرم نے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملوث پائی گئی ہیں۔