وفاقی حکومت ٹورنٹو کو رہائش کے لیے 471 ملین ڈالر فراہم کرے گی

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے  ٹورنٹو کے لیے میئر اولیویا چاؤ کی موجودگی میں 471 ملین ڈالر ہاؤسنگ ایکسلریٹر فنڈ کا اعلان کیا۔ اس نئی ڈیل سے اگلے تین سالوں میں 12000 نئے ہاؤسنگ یونٹس بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر ٹروڈو نے کہا کہ ٹورنٹو بہت اچھا شہر ہے اور اسے اچھا رکھنے کے لیے ہمیں مزید سستے گھر تیار کرنے ہوں گے، اس وقت گھروں کی کمی ہے اور مکانات کی قیمتیں بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم نے تیزی سے مزید مکانات بنانے کے لیے ہاؤسنگ ایکسلریٹر فنڈ تیار کیا ہے۔ 4 بلین ڈالر کے اس فنڈ کے لیے مقامی حکومتوں سے ہاؤسنگ پلانز طلب کیے جائیں گے اور منظوری کے بعد وفاقی حکومت نئے مکانات کی بروقت تعمیر کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ وقت پر کام مکمل کرنے والوں کو اضافی مالی مدد بھی دی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔