پینٹاگون کے مطابق، سعودی عرب نے مملکت کے اندر اور باہر تربیتی پروگراموں کو جاری رکھنے کی درخواست کی جو صرف جنگی، تکنیکی، پیشہ ورانہ فوجی تعلیم، خصوصی تربیت، موبائل ٹریننگ ٹیم، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹیم، توسیعی تربیتی خدمات کے ماہر اور انگریزی زبان تک محدو د نہیں بلکہ رائل سعودی ایئر فورس اور دیگر فورسز کے تربیتی پروگرام شامل ہیں جیسے کہ شہری ہلاکتوں کی روک تھام، مسلح افواج کا تنازعہ کا قانون اور انسانی حقوق کے تربیتی پروگرام ۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہم دوست ملک کو تربیتی پروگرام کی مجوزہ فروخت سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول اور دونوں ممالک کے لیے مستقبل کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی صورت میں 339 امریکی کنٹریکٹرز تقریباً ایک سال تک دولت اسلامیہ کے تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔