249
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راجکمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ کا بزنس کیا جو کہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم ہے
کامیڈی ڈرامہ فلم ‘ڈنکی کا دو روزہ مجموعی کاروبار 50 کروڑ سے تجاوز کر چکا ہے اور امکان ہے کہ چھٹیوں کے اختتام ہفتہ پر اس میں اضافہ ہو گا.
دوسری جانب پربھاس کی فلم ’سالار‘ نے اپنے افتتاحی دن 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ کر انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے.
واضح رہے کہ ‘سالار کے ہدایت کار پرشانت نیل نے اس سے قبل شاہ رخ کی فلم ‘زیرو سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ‘KGF’ نے کئی ریکارڈ قائم کیے تھے.