ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کا حق دینا ہے
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ امیدواروں کا حق ہے کہ وہ انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، اگر پولیس کسی امیدوار کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکتی ہےتو کارروائی کی جائے گی کیونکہ وہ شفاف انتخابات میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیں گے.
ٹیلی فون پر گفتگو میں آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.
آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام آر پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اگر کوئی افسر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے تو کارروائی کی جائے گی.
116