کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، کون کس کا مقابلہ کریگا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے جمع کرائے گئے
ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دستاویزات کی جانچ 26 دسمبر کو کی جائے گی.
مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے کہا کہ نواز شریف نے شہر کے مرکز سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف پاکستان بھر سے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے، نواز شریف کے خلاف اب کوئی کیس نہیں ہے
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چوہدری اسلم گل، علی قاسم گیلانی کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے عزیز الرحمان ریلی کی صورت میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور کاغذات جمع کرائے
دریں اثنا، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے این اے 248، 250 اور 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں
اس کے علاوہ پی ٹی آئی لیڈر اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان کے کاغذات نامزدگی این اے 263 کوئٹہ سیٹ کے لیے جمع کرائے گئے

8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کراچی بلدیہ ٹاؤن حلقہ توجہ کا مرکز ہوگا. مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما، سابق سٹی ناظم مصطفی کمال این اے 40 میں مدمقابل ہوں گے
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اورعبدالعلیم خان لاہور سے آمنے سامنے ہوں گے. عبدالعلیم خان نے لاہور اور خانیوال سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے ہیں.
پی ٹی آئی لیڈر عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے خلاف مقابلہ کریں گی.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور پشاو رمیں مقابلہ کریں گے، دونوں رہنماؤں نے اس حلقے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار نے این اے 30 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اے این پی کی ارباب زین عمر بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں
سابق وزیر علی امین گنڈا پور نے این اے 44، پی کے 112 اور پی کے 113 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے . این اے 44 سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی بھی میدان میں اترے۔
اس کے علاوہ کراچی میں ایم کیو ایم کے فرازور رحمان نے N234 کورنگی سے کاغذات جمع کرائے، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے لاہور حلقہ NA126 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
کراچی ڈویژن میں اب تک کل 1405 فارم جمع کیے جا چکے ہیں جس میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 333 فارم جمع کرائے گئے ہیں اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کے لیے 1072 فارم جمع کرائے گئے ہیں.مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی نے این اے 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذات جمع کرائے ہیں.
شاہ محمود کے بیٹے اور بیٹی نے بھی NA-150 سے کاغذات جمع کرائے ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں