اسرائیل نے غزہ میں صدی کی تباہ کن جنگ کا آغاز کیا،واشنگن پوسٹ

24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں 200 مقامات پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے کیے جن میں 3 صحافیوں سمیت 166 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطین میں 30 سال سے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اہلکار عصام المغربی کو بھی ان کے خاندان کے 76 افراد سمیت شہید کر دیا گیا۔ حماس کی جیل سے رہا ہونے والی ماں بیٹی کا انٹرویواسرائیلی فوجی افسر نے 7 اکتوبر کو اپنے ہی کئی شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

حماس کے زیر حراست 5 یرغمالی بھی اسرائیلی بمباری سے مارے گئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو صرف امریکا ہی روک سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں سلامتی کونسل کی امدادی قرارداد مصیبت کے سمندر میں ایک قطرہ ہے، جوں جوں تنازعہ شدت اختیار کرے گا، دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہمت نہیں ہاریں گے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلاء کی اجازت دیں۔

بیت المقدس میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔دنیا بھر کے مسیحی آج عیسیٰ کا یوم پیدائش منا رہے ہیں تاہم فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسمس خوشیوں اور روشنی سے منانے کے لیے مشہور حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت لحم میں ماحول روایت کے برعکس ہے۔گذشتہ ماہ بیت لحم کی میونسپلٹی نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے جواب میں غزہ میں القسام بریگیڈ نے اپنے تازہ حملے میں جبالیہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میجر سمیت متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کل سے اب تک 15 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعتراف کیا کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا دریں اثنا، حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مال بردار بحری جہازوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی پرچم والے آئل ٹینکر ایم وی سائیں بابا پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یو ایس سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکا نے حوثی باغیوں کے علاقے سے آنے والے چار ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔پینٹاگون نے ہندوستانی ساحل کے قریب کیمیکل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا۔گزشتہ روز پلوٹو کیم پر ہونے والے ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔