کرسمس ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں سوگ،تقریبات منسوخ

گذشتہ ماہ بیت لحم کی میونسپلٹی نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ،بیت لحم میونسپلٹی کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر سوگ کے لیے منعقد ہونے والی تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔ اس بار کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منایا جائے گا اور صرف دعائیں اور مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔کرسمس کے موقع پر غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ اجتماعات کا اعلان بھی کیا گیا اور بیت لحم میونسپلٹی کے عملے نے مختلف علاقوں میں پہلے سے لگائی گئی سجاوٹ کو ہٹا دیا ، بیت المقدس میں صدیوں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کا جشن منایا جاتا ہے۔

بیت لحم کے چرچ آف دی نیٹیٹی کے باہر ہر سال عیسائی زائرین اور سیاحوں کا ہجوم کندھے سے کندھا ملا کر بینڈ بجاتے اور گانے گاتے نظر آتے ہیں۔ تاہم اس بار ایسا کچھ نہیں ہے اور پورا علاقہ سوگ کی کیفیت میں نظر آتا ہے، نہ برقی قمقمے روشن کیے گئے اور نہ ہی کرسمس ٹری کو روایتی انداز میں سجایا گیا ،کرسمس کے موقع پر، بیت لحم میونسپلٹی نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بیت لحم کے مرکزی چوک میں ایک فن پارے کا اہتمام کیا، جہاں عام طور پر کرسمس کے بڑے درخت کو سجایا جاتا ہے۔آرٹ ورک میں غزہ کی تباہی اور ملبے کو دکھایا گیا ہے اور غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار کو دکھایا گیا ہے۔

اس موقع پر فلسطینی وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے علاوہ پوری دنیا کرسمس منا رہی ہے۔ یہاں مختلف انداز میں کرسمس منا کر دنیا کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ فلسطینی عوام مصیبت میں ہیں، بیت المقدس مصیبت میں ہے، ۔ بیت المقدس کے میئر نے کہا کہ اسرائیلی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی بے دخل کر کے ان کی مذہبی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جارحیت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

بیت المقدس (یروشلم) میں چرچ کے رہنماؤں نے کرسمس کے دوران غیر ضروری تقریبات سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، پادریوں اور پیروکاروں سے کرسمس کے روحانی مفہوم پر توجہ مرکوز کرنے اور پیاری مقدس سرزمین میں دیرپا امن کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 3 گرجا گھر تباہ ہو گئے۔واضح رہے کہ غزہ پر جاری 79 روزہ جارحیت کے دوران اسرائیل اب تک 3 گرجا گھروں کو تباہ کر چکا ہے۔

۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے مسلسل سنگین اور دردناک خبریں آرہی ہیں، شہریوں کو بموں اور گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کے اندر بھی حملے ہو رہے ہیں، چرچ میں سنائپرز نے خاتون اور اس کی بیٹی کو قتل کیا، دوسروں کو زخمی کیا، کوئی کہتا ہے یہ دہشت گردی ہے، یہ جنگ ہے، ہاں یہ دہشت گردی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔