پاک بھارت سرحد کی لمبائی اور نام پر بھارتی طالبعلم کا امتحانی پیپر میں دلچسپ جواب

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں پاک بھارت سرحد کے نام اور اس کی لمبائی کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔سوال میں لکھا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کون سی ہے اور کتنی لمبی ہے؟ ،طالبہ نے جواب میں لکھا کہ ‘پاکستان اور بھارت کے درمیان سیما کا نام سیما حیدر ہے جس کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی ہے۔

کسی نے طالب علم کے امتحانی پرچے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مضحکہ خیز تبصرے کیے۔ایک صارف نے کہا کہ اس طالب علم کو اس طرح کے اختراعی جواب دینے پر اضافی نمبر ملنے چاہئیں۔ایک صارف نے اسے ‘گوڈی میڈیا کے سائیڈ ایفیکٹس قرار دیا جب کہ ایک پاکستانی صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ ‘یہ سما تم ہی رکھ لو اس سے بات نہیں ۔
واضح رہے کہ سیما غلام حیدر کراچی میں غلام حیدر نامی شہری کی بیوی اور چار بچوں کی ماں تھیں جنہیں PUBG کھیلتے ہوئے بھارت میں اتر پردیش کے رہائشی سچن سے محبت ہو گئی۔سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے لیے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئیں۔ دونوں نے مبینہ طور پر نیپال کے ایک مندر میں شادی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔