حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کیلئے غزہ سے دستبرداری کی تجویز مسترد کر دی

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ غزہ سے حماس اور اسلامی جہاد سے مکمل جنگ بندی کے لیے دستبردار ہوجائیں۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے وفود نے قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات کی جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
تاہم دونوں بڑی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔حماس کے حکام نے خبر ایجسنی کو بتایا ہے کہ حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے اور اس نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے مصری بھائیوں سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بند ہونے اور غزہ کے لیے امداد میں اضافے کے بعد ہی یرغمالیوں کی رہائی پر بات ہوگی۔

اسلامی جہاد نے بھی یہی موقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ تمام مغویوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 250 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔