اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے واپس آنے والا ایک اسرائیلی فوجی انفیکشن کے باعث انتقال کر گیا جس کے بعد طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ سے خطرناک فنگل انفیکشن کو اسرائیل لا رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے طبی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے والا یہ فنگل انفیکشن دوسرے اسرائیلی شہریوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاج کی بہترین سہولتوں کی دستیابی کے باوجود متاثرہ اسرائیلی فوجی کو فنگل انفیکشن کے علاج میں مزاحم نوعیت کی وجہ سے ڈسچارج نہیں کیا جا سکا۔اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس فوجی کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی ہے تاہم اس نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ سے واپس آنے والے کچھ زخمی فوجیوں میں اسی طرح کے فنگل انفیکشن کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں کئی ممالک کی فوجیں وبائی امراض کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئیں۔
217