جوئے کے اشتہارت کی تشہیر، پیمرا نے نوٹس لے لیا

جوا کھیلنے والی کمپنی کے اشتہارات پاکستان اور آسٹریلیا کے پرتھ ٹیسٹ کے دوران سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی پر نشر کیے گئے۔تاہم پابندی کے باعث میلبورن ٹیسٹ کا پہلا دن سرکاری اسپورٹس چینل پر ٹیلی کاسٹ نہیں ہو سکا۔بعد ازاں پیمرا نے جوا کھیلنے والی کمپنیوں کی تشہیر پر نوٹس جاری کر دیا۔
پیمرا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اشتہارات نشر کرنے والی جوا کھیلنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پیمرا وزارت اطلاعات و نشریات کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو بھی تسلیم کرتا ہے۔نوٹس کے مطابق کوئی بھی چینل جوئے سے متعلق کمپنیوں کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔
اس سے قبل پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ جوئے کے اشتہارات نشر کرنے پر حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو قبول کرتے ہیں اور جوئے کے اشتہارات کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کو ٹیلی کاسٹ نہیں کر سکے۔پی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہمارے براڈکاسٹرز سے بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات روکنے کے لیے تمام سٹیٹ ہولڈرز سے بات کر رہے ہیں، امید ہے کہ معاملہ حل ہونے کے بعد ناظرین پاک آسٹریلیا سیریز دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔