84
موٹر ویز پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے M2، فیض پور سے درخانہ تک M3، عبدالحکیم سے فیصل آباد تک موٹروے M4, شیر شاہ سے روہری تک موٹروے M5 اور لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے M11 دھند کی وجہ سے بند ہیں۔
عمران احمد نے کہا کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں، سرد موسم کے ساتھ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے, شہریوں کو دن کے زیادہ سے زیادہ اوقات میں، صبح 10 بجے سے شام تک سفر کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔ صبح 6 بجے سفر کا بہترین وقت ہے.