غزہ میں نصرت کیمپ، خان یونس اور رفح اور دیگر علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے نصیرات اور المغازی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری میں 35 افراد شہید ہوئے جبکہ کویتی ہسپتال کے قریب حملے میں 20 افراد شہید ہوئے.
اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کی امدادی کھیپ پر بھی فائرنگ کی، اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی یہ کہتے ہوئے کہ امدادی رضاکاروں پر اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے.
گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں پھیلے ہوئے سفید کفن شہریوں کی ہلاکت کی علامت بن گئے ہیں.
اسرائیلی حملوں میں اب تک 56 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں.
ایک دن پہلے جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار محصور غزہ شہر کو امداد پہنچائی گئی, جہاں لاکھوں لوگ بھوک اور شدید سردی کے سنگین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں. .
دوسری جانب عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بارودی سرنگ میں دھماکہ کیا
القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر کہا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے.
79