159
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرنے، قبول کرنے یا مسترد کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے, ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل آج سے 3 جنوری تک جاری رہے گا.
الیکشن ٹریبونل ان اپیلوں کا فیصلہ 10 جنوری تک کرے گا جبکہ امیدوار 12 جنوری تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے.
امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 جنوری کو دیئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے.