تلخ اور میٹھی یادوں کیساتھ2023 ختم،نئے سال کا نئے عزم کے ساتھ آغاز

نیا سال پاکستان میں امن و خوشحالی لائے,امید ہے کہ سال 2024 پوری دنیا میں امن و سلامتی کا سال ہو گا.
حکومت کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں، آتش بازی کی تقریبات منعقد نہیں کی گئیں,
دوسری جانب رات 12 بجے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں آتش بازی اور تقریبات کا آغاز ہوا, کراچی نے فضائی فائرنگ اور پٹاخے کے ساتھ نئے سال کا خیر مقدم کیا.
کراچی میں ہائی الرٹ ہونے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں بشمول صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر قائد آباد، گلستان جوہر میں آتش بازی اور فضائی فائرنگ کی گئی,
نئے سال کا جشن منانے کے لیے بڑی تعداد میں شہری ساحل سمندر پر پہنچے، اس کے علاوہ لاہور اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔
نئے سال کی رات امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب میں پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے تھے.
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کی شاندار نمائش کے ذریعے دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا خیرمقدم کیا گیا تھا، جس کے دوران آسمان کو رنگین روشنیوں سے نہلایا گیا تھا, اس کے بعد آسٹریلیا میں ہاربر برج پر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے آتش بازی کا لطف اٹھایا، آسمان روشنیوں سے روشن ہو گیا,
تائیوان میں سرکاری سطح پر نئے سال کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس تقریب میں سیاحوں نے بھی جوش و خروش سے شرکت کی, اور تھائی لینڈ میں نئے سال کی رنگین تقریبات. دبئی نے برج خلیفہ پر آتش بازی کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ
نئے سال کا خیرمقدم کیا، جس کا مشاہدہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے کیا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔