سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، کلفٹن، خواجہ اجمیر نگری، سرسید ٹاؤن، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر قائد آباد, گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی. کراچی کے مختلف علاقوں بشمول بلدیہ، کیماڑی میں فضائی فائرنگ کی گئی.
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 افراد زخمی ہو چکے ہیں. پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری اور سرسید ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے فضائی فائرنگ کے الزام میں 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے نئے سال کے موقع پر فضائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا, پولیس فضائی فائرنگ روکنے میں ناکام رہی اور شہر بھر میں درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں.
دوسری جانب حیدرآباد میں نئے سال کی تقریبات کے دوران فضائی فائرنگ اور آتش بازی کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے, جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.
83