غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیارے رات بھر غزہ کے علاقے زیتون میں شہریوں کو نشانہ بناتے رہے، مغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا, نصیرات کیمپ میں مکانات پر بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد شہید ہوگئے.
اس کے علاوہاتوار کی رات (31 دسمبر) کو غزہ شہر پر شدید اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 48 افراد شہید ہوئے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہوئے، شہداء کی کل تعداد 21 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی.
ورلڈ فوڈ پروگرام نے نئے سال میں لاکھوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے غزہ میں جنگ بندی اور بلیک آؤٹ امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا.
75