تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کردیں

عمیر خان نیازی
تحریک انصاف کے امیدوار عمیر خان نیازی نے این اے 89 اور 90 میانوالی سے اپیل دائر کی جسے سماعت کے لیے قبول کر لیا گیا. جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ریٹرننگ آفیسر میانوالی اور الیکشن کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک تمام ریکارڈ طلب کر لیا
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمیر خان نیازی نے استدعا کی ہے کہ سیاسی انتقام میں میرے کاغذات NA 89 اور 90 سے مسترد کر د ئیےگئے ہیں
فردوس شمیم نقوی
این اے 236 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور دیگر حلقوں سے آزاد امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کیں.
زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف کے محی الدین کھوسہ اور پی پی 290 ڈی جی خان سے پی ٹی آئی کی زرتاج گل نے این اے 185 ڈی جی خان کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کیں.
شعیب شاہین
تحریک انصاف کے امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کی.
خیبر پختونخوا
کے پی میں بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کیں جن میں این اے 23 مردان سے علی محمد خان، این اے 21 مردان سے مجاہد خان، ظاہر شاہ تورو پی کے 57 شامل ہیں,
پنجاب
پی پی 169 سے میاں محمود الرشید، این اے 131 قصور کے بیرسٹر شاہد مسعود نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی,
انتخابی کارروائی
آج یکم جنوری سے 3 جنوری تک اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلیں وصول کرنے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے.
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کیے گئے ہیں. ہائی کورٹ ٹربیونلز 10 جنوری تک تمام اپیلوں کا فیصلہ کریں گے.
ریٹنگ افسران 11 جنوری کو امیدواروں کی نئی فہرست جاری کریں گے. نامزدگی کے کاغذات 12 جنوری تک واپس لیے جا سکتے ہیں اور 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔