پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز ،نیوزی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن، فن ایلن، مارک چیپ مین اور جوش کلارکسن پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے اور ڈیرل مچل کے نام بھی شامل ہیں۔
گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن کیوی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے تاہم کپتان کین ولیمسن اور لوکی فرگوسن پانچوں میچ نہیں کھیلیں گے۔کین ولیمسن 5 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے، تیسرے میچ میں ولیمسن کی جگہ جوش کلارکسن شرکت کریں گے، کین ولیمسن کی عدم موجودگی میں مچل سینٹنر تیسرے میچ میں کپتانی کریں گے۔

بین سیئرز لوکی فرگوسن کی جگہ پہلے دو میچوں میں حصہ لیں گے جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشام لیگ وابستگیوں کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جیمیسن اور مائیکل بریسویل مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جب کہ ریچن رونڈرا کو سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔