کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کال اسکرین کو دوبارہ ڈیزائن کرنے، چیٹ بوٹس کو اپ گریڈ کرنے اور میسجنگ ایپ کے لیے دیگر تبدیلیوں کا اعلان کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ٹیلی گرام کی کال اسکرین کو نئے پس منظر اور اینیمیشن کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ٹیلی گرام نے Thanos Snap effect کے نام سے ایک فیچر بھی شامل کیا ہے.
اس فیچر کے ساتھ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں ٹیلی گرام کے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے پر ایک دلچسپ اینیمیشن نظر آتی ہے۔کمپنی کے مطابق ٹیلی گرام بوٹس میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، اب یہ چیٹ بوٹس میسجز پر ری ایکشن، چیٹس یا ٹاپکس کا جواب اور دیگر کئی کام خود سے کر سکیں گے، یہ نئے فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔