وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی ترسیل کا نظام دھند اور سردی سے متاثر ہوتا ہے، دھند اور آلودگی مل کر کنڈکٹرز اور ٹاورز کے شارٹ سرکٹ کا سبب بنتی ہے, شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہو جاتی ہیں اور پاور ٹرانسمیشن رک جاتی ہے.
وزارت توانائی نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی علاقوں کو ملانے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنیں گزشتہ چند دنوں میں دو بار ٹرپ کرگئیں.
حکام نے مزید کہا ہے کہ نظام کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کی بلاتعطل ترسیل ممکن نہیں ہے, نظام کی بہتری کے لیے صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے طور پر اربوں روپے وصول کیے جاتے ہیں، NTDC نے نظام کی بہتری کے لیے 510 بلین مختص کیے ہیں.
70