یہ بھی پڑھیں
ایوان بالا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
گزشتہ روز سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا، اب اس قرارداد کو منظور کرنے والوں کے خلاف ایک وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست گزار کے وکیل اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، چیئرمین سینیٹ اور اراکین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں 14 ارکان موجود تھے خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کی پی ٹی آئی کے سینیٹر گرودیپ سنگھ اور پی پی پی کے رکن بہرامند تنگی خاموش رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی.