‘تفصیلات کے مطابق موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں بار ملک کی وزیر اعظم بننے کی امید کر رہی ہیں.
اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے 2 روزہ ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے.
بنگلہ دیش میں انتخابات سے ایک دن قبل تک ملک گیر احتجاج اور فسادات جاری رہے، گزشتہ روز غازی پور میں 4 پولنگ بوتھوں سمیت 5 پرائمری اسکولوں کو آگ لگا دی گئی.
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بائیکاٹ کے بعد انتخابات میں موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے, جس کے بعد 75 سالہ رہنما پانچویں مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گی لیکن بین الاقوامی ماہرین اور انتخابی مبصرین نے ان یک طرفہ انتخابات پر تنقید کی ہے. اسے جمہوریت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے.
61