غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے آبائی حلقے گوپال گنج سے اپنی نشست جیتی ہے، اس کے علاوہ ان کی پارٹی عوامی لیگ نے غیر نتیجہ خیز نتائج کے مطابق 204 نشستیں حاصل کی ہیں.
بنگلہ دیش کی کل 300 نشستوں میں سے 264 کے نتائج انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں, شیخ حسینہ واجد کے 5ویں بار وزیر اعظم بننے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا
دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی اپنی نشست جیت لی. شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 150،000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔
108