حزب اللہ نے جبل حرمون میں اسرائیلی فضائی اڈے پر بھی 62 راکٹ فائر کیے جس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بج گئے۔حزب اللہ کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی کہ میزائل حملے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے بیشتر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
لبنان میں اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار سمیت 4 ارکان شہید
دوسری جانب جنگ کے جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ سبق سیکھے جو حماس نے سیکھا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سفارتی ذرائع سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے بصورت دیگر کوئی اور راستہ نکالیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کی دھمک کے جواب میں حزب اللہ نے بھی ترکی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کا اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے مکمل خاتمے تک اسرائیل سے بات نہیں کرے گی۔