امریکہ نے دوسرے مبصرین کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ بنگلہ دیش کے انتخابات میں تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا. اس کے علاوہ، برطانیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے معیار پر پورا نہیں اترتے، انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ‘جمہوری نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بنگلہ دیش الیکشن، حسینہ واجد کی پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کرلی
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمانی انتخابات میں تین چوتھائی نشستیں حاصل کی ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ نے انتخابات میں 222 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے کسی بھی دوسری سیاسی جماعت سے زیادہ 63 نشستیں حاصل کیں۔
شیخ حسینہ واجد نے انتخابات پر اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے جیت کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے۔واضح رہے کہ 76 سالہ شیخ حسینہ واجد 2009 سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہیں جبکہ انہوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کو دہشت گرد جماعتوں قرار دیا ہے۔