رپورٹ کے مطابق سریواستو نے مبینہ طور پر گوگل سے ایک ایسی کہانی کو ہٹانے کو کہا جس میں اسے فراڈ کے طور پر بے نقاب کیا گیا تھا۔کہانی کے مطابق سریواستو نے سی آئی اے کا نام لے کر ایک ڈچ تیل کے تاجر کو دھوکہ دیا تھا۔وال سٹریٹ جرنل کے دو سابق صحافیوں، پلٹرس انعام یافتہ بریڈلی ہوپ اور پلٹرس کے نامزد امیدوار ٹام رائٹ نے اپنی ویب سائٹ پراجیکٹ بریزن ڈاٹ وہیل ہنٹنگ پر ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی۔
تاہم سریواستو نے گوگل سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ نے بلاگ سائٹ سے چوری شدہ مواد شائع کیا ہے۔صحافیوں کے مطابق، سریواستو نے گوگل کی کاپی رائٹ پالیسی کا سہارا لیا اور گوگل کو قائل کرنے کے لیے ایک جعلی طریقہ استعمال کیا اور اس کہانی کو ایک بلاگ سائٹ پر ڈال کر اسے پچھلی تاریخ پر شائع شدہ دکھایا۔تحقیقاتی رپورٹس شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی کہ کہانی دوبارہ سرچ انجنوں پر دستیاب ہو۔دوسری جانب گرو کمار سریواستو نے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔