بابر،رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے ،شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبی نیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ بہتر کھیل رہا ہے، جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے جائیں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کون کس نمبر اور پوزیشن پر کھیلے گا۔قومی کپتان نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ سے قبل کوئی انجری نہیں چاہتے، کارکردگی خراب نہیں ہونی چاہیے، میں مکمل طور پر فٹ ہوں، دو ٹیسٹ میں زیادہ بولنگ ہوئی، انتظامیہ نہیں چاہتی تھی کہ دوبارہ کوئی انجری ہو، اگر سیریز جیتنے کا کو ئی موقع ہوتا تو کھیلتا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھا کھیل رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بھی پرفارمنس اچھی رہی ہے، لیکن بدقسمتی سے ان ایونٹس میں جو نتائج حاصل کرنے چاہیے تھے وہ نہیں ملے، سیمی فائنل کھیلنا آسان نہیں ہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں، دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سب کو موقع دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے پہلے اوور کی وکٹ اتنی نہیں ہے، پہلے اوور کی وکٹ 15 یا 16 میچوں میں ہوگی، لیکن جب لوگ امید کرتے ہیں تو ہم بھی کوشش کرتے ہیں۔ ضرورت کے وقت ہار کے موقع پر ساتھ دینا چاہیے تو جیت کے موقع پر سب میرا ساتھ دیتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔