اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ پڑھ رہے تھے.
کوہاٹ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مردان، اسلام آباد اور پشاور کے علاوہ سوات اور اس کے اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.
زلز لہ کتنی قسم کا ہوتا ہے،ریکٹر سکیل کیا ہوتا ہے؟زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟
زلزلہ کے مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش علاقہ تھا.
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے.