آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو 1 ارب 900 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 70 ملین ڈالر فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔پاکستان نے آئی ایم ایف کے تجویز کردہ سابقہ تمام نکات پر عملدرآمد کر دیا ہے۔
77