251
میٹ پولیس کے مطابق پولیس نے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا، یہ گرفتاری لندن سے 100 میل دور ہیمپشائر کے علاقے میں کی گئی ، متوفی کا تعلق سرگودھا سے تھا اور اس کا تعلق لندن میں موبائل فون کے کاروبار سے تھا۔چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری مرکز میں قتل کے بارے میں شہریوں کے خدشات سے آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ،عوام کو کوئی خطرہ نہیں۔پولیس نے عوام سے تحقیقات میں تعاون کی اپیل کی ہے، واضح رہے کہ ماہر جرائم پولیس قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔