دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کن ممالک کے ہیں؟پاکستان کا کتنا نمبر ہے؟

بین الاقوامی تنظیم Henley and Partners نے 2024 میں جنوری سے مارچ تک دنیا بھر کے مضبوط ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری کی ہے.
جاپان، جرمنی، فرانس، اسپین، اٹلی اور سنگاپور کے پاسپورٹ 194 ممالک کو ویزا فری سفر کی اجازت دیتے ہیں اور اس خصوصیت کی وجہ سے یہ ممالک مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر فائز ہیں.
3 ممالک بھی مشترکہ طور پر مضبوط ترین پاسپورٹ کی فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہیں. جنوبی کوریا، فن لینڈ اور سویڈن کے پاسپورٹ 193 ممالک کو ویزا فری سفر کی اجازت دیتے ہیں.
ڈنمارک، آئرلینڈ، آسٹریا اور ہالینڈ کے پاسپورٹ تیسرے جبکہ برطانیہ، بیلجیم، ناروے، لکسمبرگ اور پرتگال چوتھے نمبر پر ہیں.
تیسرے درجے کے ممالک کے پاسپورٹ 192 ممالک اور چوتھے درجے کے ممالک کے 191 ممالک کے لیے ویزا فری سفر کر سکتے ہیں.
یونان، مالٹا اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹ 190 ممالک میں ویزا فری داخلے کے حامل ہیں. جس کی وجہ سے یہ ممالک اس فہرست میں مشترکہ 5ویں نمبر پر ہیں.
اسی طرح سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان تھا، اس کے بعد شام اور عراق جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔