پاکستان کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست ، نیوز ی لینڈ نےسیریز جیت لی

ڈونیڈن میں یونیورسٹی آف اوٹاوا کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم صرف 179 رنز بنا سکی۔کیوی اوپنر فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 16 چھکے شامل تھے۔ ٹم سیفرٹ نے 31 اور گلین فلپس نے 19 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 7 رنز، ڈیرل مچل نے 8 رنز، مارک چیپ مین نے 1 رنز اور کپتان مچل سینٹنر نے 4 رنز بنائے جبکہ میٹ ہنری نے 1 رن اور ایش سوڈی نے 3 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب بابر اعظم 58 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 10، محمد رضوان نے 24 رنز، فخر زمان نے 19 اور اعظم خان نے 10 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ کیویز نے پانچ میچوں کی سیریز میں لگاتار تین فتوحات حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی جگہ مچل سینٹنر کو کپتان مقرر کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، ڈیون کونوے، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ایش سوڈی، میٹ ہنری، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈی، میٹ ہنری شامل ہیں۔ ساؤتھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں۔
پاکستان اسکواڈ
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر کی جگہ عامر جمال اور عباس آفریدی، وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان شاہین شاہ دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ آفریدی، محمد رضوان، سعید ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔