7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 تک پہنچ گئی ہے، 61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں.اس کے علاوہ غزہ میں طویل ترین مواصلاتی بندش بھی پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔دوسری جانب حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملہ کیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد کو قحط کا شدید خطرہ ہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے امداد کی فوری ترسیل بڑھانے پر زور دیا ہے۔