NA-123 لاہور میں افضل عظیم ، NA-124 میں ضمیر جھیڈو ایڈووکیٹ، NA-125 میں رانا جاوید عمر اور NA-126 میں ملک توقیر کھوکھر کی حمایت کی جائے گی.
NA-127 میں ظہیر عباس کھوکھر، NA-128 میں سلمان اکرم راجہ، NA-129 لاہور سے میاں محمد اظہر اور این اے 130 سے یاسمین راشد کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہوگی
اسی طرح صوبائی حلقوں میں پی پی 145 لاہور میں یاسر گیلانی اور پی پی 146 لاہور میں جنید رزاق، پی پی 147 میں محمد خان مدنی، پی پی 148 میں غلام محی الدین دیوان کی حمایت کی جائے گی، پی پی 150 میں عبدالکریم خان کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہوگی
پی پی 151 لاہور سے حماد اعوان اور پی پی 152 سے نعمان مجید، پی پی 153 سے میاں اویس انجم، پی پی 154 سے شکیل احمد سندھو، پی پی 155 سے شیخ امتیاز اور پی پی 156 سے علی امتیاز کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے
پی پی 157 میں حافظ فرحت عباس، پی پی 158 چوہدری یوسف علی، پی پی 159 مہر شرافت علی، پی پی 160 اعظم نیازی، پی پی 161 فرخ جاوید مون، پی پی 163 عظیم اللہ خان کی حمایت کی جائے گی
پاکستان تحریک انصاف پی پی 164 سے یوسف میو، پی پی 165 سے احمر بھٹی، پی پی 166 سے خالد محمود گجر، پی پی 167 سے امر بشیر گجر کی حمایت کر یگی پی پی 168 سے ندیم عباس بصرہ اور پی پی 169 سے میاں محمود الرشید کو سپورٹ کیا جائے گا۔
میاں نواز شریف آج انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے.
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف آج حافظ آباد میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے رہنما قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 میں امیدوار سائرہ افضل تارڑ کی انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی ان کے ساتھ ہوں گی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اقتصادی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں کو بھی انتخابی بیانیہ کا حصہ بنایا جائے گا.
سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ آزاد امیدوار میدان میں آئے
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی اور چار صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے کل 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 11 ہزار 785 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں.
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار
پیر اقبال شاہ اپنی دستبرداری سے پہلے این اے 155 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، اب این اے 155 میں جہانگیر ترین اور صدیق بلوچ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا
اقبال شاہ کے بیٹے عامر اقبال شاہ نے اعلان کیا کہ میرے والد ایم این اے الیکشن نہیں لڑیں گے میں پی پی 228 سے الیکشن لڑوں گا