غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں کرینگے ، سعودی عرب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں سعودی عرب کی سفیر ریما بنت بندر نے غزہ کی صورتحال پر کھل کر بات کی، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کے کردار پر بھی بات کی۔ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ اسرائیل پہلے غزہ میں مکمل جنگ بندی قائم کرے اس کے بعد ہی تعلقات کی بحالی اور تسلیم کرنے کے حوالے سے بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔

سعودی سفیر نے مزید کہا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ غزہ میں ظلم و جبر جاری رہے اور اسی دن ہم تعلقات کی بحالی پر بھی بات کر رہے ہیں، اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ غزہ میں جاری اسرائیل کی جارحیت ہے ،یاد رہے کہ کئی عرب ممالک کے برعکس سعودی عرب نے ابھی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے امریکہ کی کوششوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے تنازع کے دو ریاستی حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔