114
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کی رات ہنان کے شہر یشاپو کے ایک اسکول میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلسنے کے باعث 13 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔چینی حکام کے مطابق جھلسنے کے باعث زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ آگ لگنے کے بعد اسکول سے منسلک ایک شخص کو حراست میں لے کر واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ مرنے والوں میں کتنے بچے ہیں۔