فلپ ہیریما نے 2018 میں ینگ کینیڈینز سکول آف پرفارمنگ آرٹس میں جنسی زیادتی، جنسی استحصال، بچوں کی فحش نگاری کو لالچ دینے اور بنانے سمیت آٹھ الزامات میں جرم قبول کیاتھا
چھ متاثرین 15 سے 17 سال کی عمر کے طالب علم تھے جو 1992 اور 2013 کے درمیان اسکول میں تھے۔
کیلگری سٹیمپیڈ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام یہ سکول سٹیمپیڈ کے دوران رات کے گرینڈ سٹینڈ شوز کا انعقاد کرتا ہے۔
جمعہ کو برٹش کولمبیا کی ایک جیل میں پیرول کی سماعت کے دوران، ہیریما کو بہترین ادارہ جاتی رویہ رکھنے پر انہیں شرائط کے ساتھ ایک دن کی پیرول دی گئی
ہیریما نے کہا کہ انہیں اپنے چرچ اور اپنے خاندان کی حمایت حاصل ہے۔ وہ اگلے قدم کے طور پر کیلگری میں گھر میں واپس جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دو رکنی پیرول بورڈ پینل نے کہا کہ حریما کو کیلگر والے گھر میں واپس جانے کی اجازت دینا کوئی برا فیصلہ نہیں ہےلیکن اس کی نگرانی کی جائے گی۔
122