122
یرغمالیوں کی رہائی میں حکومت کی ناکامی پر مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیا اور نیتن یاہو حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا۔متاثرہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت نے 7 اکتوبر کو ہمیں نظر انداز کیا اور اس کے بعد سے آئے روز ہمیں نظر انداز کر رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس صورتحال کو بدلنے یا ٹھیک کرنے کا اختیار ہے، اس لیے اس حکومت کو گھر واپس جانا پڑے گا، جس پر مظاہرین کے ہجوم نے ‘اب واپس جاؤ کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔