سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران اپنے تمام اختلافات کو پرامن ذرائع، بات چیت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اچھی ہمسائیگی کے بنیادی اصولوں کے مطابق حل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 17 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود پر حملے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہو گئیں۔ 9 عسکریت پسند مارے گئے۔
122