29 جنوری کو پارلیمنٹ کے دوبارہ شروع ہونے سے قبل پوری وفاقی کابینہ تین دن کے لیے مونٹریال میں ہوگی اس کے اختتام پر اگلا وفاقی بجٹ آنے کا امکان ہے۔ زندگی کی لاگت کا مسئلہ اب بھی کینیڈینوں کے لیے اولین ترجیح ہے اور حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لبرل حکومت کی جانب سے ہر چیز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کینیڈین حکومت سے سخت ناراض ہیں۔ ا جلاس میں، وزراء ان پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں گے جو کینیڈینوں کو مہنگائی سے نجات دلانے میں مدد کریں گی۔
خوراک کی قیمتیں اس بار ایک گرما گرم موضوع ہیں۔ شیمپین نے کہا کہ وہ کچھ غیر ملکی گروسروں سے بات کر رہے ہیں، جو کینیڈا کے مقابلے کے قوانین میں تبدیلی کے بعد یہاں آنے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ اگست میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں تمام تر توجہ سستی اور رہائش پر دی گئی۔ لیکن پھر بھی لبرلز کو اپنی ساکھ بچانے میں کوئی خاص مدد نہ مل سکی۔
ٹریژری بورڈ کی صدر انیتا آنند کا کہنا ہے کہ فی الحال حکومت انتخابات میں اپنی پوزیشن کو لے کر پریشان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم کینیڈینوں کو افراط زر اور بلند شرح سود سے بچانے کے لیے اکٹھے ہونے جا رہے ہیں۔”
171