پولیس کے مطابق صدر بازار کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ صدر کے باہر سے گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے.
ریسکیو 1122 کے مطابق 4 افراد سامان اکٹھا کرنے کے لیے ٹائم سینٹر میں پھنس گئے اور انہیں نکال لیا گیا ہے. آگ بجھانے کے لیے 130 سے زائد فائر فائٹرز اور 26 فائر وہیکلز، 4 واٹر ٹینڈرز، 4 ایمبولینسیں ٹائم سینٹر میں مصروف تھیں. اس کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر گاڑیاں اور فائر فائٹرز کو بلایا گیا.
ریسکیو 1122 نے کہا کہ موبائل سینٹر میں بیٹریوں، یو پی ایس اور موبائل لوازمات کے پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا, لیکن موبائل سینٹر کے پیچھے واقع گھروں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے.
امدادی ذرائع کے مطابق کل رات تقریباً 3 بجے صدر روڈ پر موبائل فون کے لوازمات سے متعلق ٹائم سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی. آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی
امدادی ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پلازہ میں موجود موبائل بیٹریوں کو مزید نقصان پہنچا جو آگ لگنے سے پھٹنے لگیںآگ لگنے سے پلازہ کے کاؤنٹرز سمیت 200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں
78