اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امیگریشن کے وزیر مارک ملر کی جانب سے کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو جاری کیے جانے والے اسٹڈی پرمٹ کو کم کرنے کا منصوبہ ظاہر کرنے کا امکان ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی کابینہ مونٹریال میں تین روزہ ا جلاس کے پروگرام میں شرکت کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سے پانچ ماہ قبل ملر اور ہاؤسنگ کے وزیر شان فریزر نے شارلٹ ٹاؤن میں وفاقی کابینہ کے ا جلاس میں بین الاقوامی طلباء کے ویزوں پر پابندی کا ذکر کیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں ملر نے کئی بار وعدہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ نکالیں گے۔ ان کے مطابق ملک بھر میں رہائش کی کمی کے لیے بین الاقوامی طلبہ کی تعداد کسی حد تک ذمہ دار ہے۔
97