355
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جوسلین سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر حصوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی زرد وارننگ بھی جاری کی ہے۔برطانیہ میں گزشتہ روز آنے والے طوفان ایشیاکے بعد لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔طوفان ایشیاء کے باعث ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہوا اور مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔واضح رہے کہ جوسلین گزشتہ چار ماہ میں برطانیہ سے ٹکرانے والا دسواں طوفان ہے۔