میں آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر حکومت بناناچاہوں گا،بلاول بھٹو

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے برطانوی میڈیا کے نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں میں آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانا چاہوں گا
چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی بندوقیں مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی طرف موڑ دیں اور کہا کہ نواز شریف پچھلے دروازے سے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں نواز شریف یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ آج کیے گئے فیصلوں کا اثر پاکستان کے نوجوانوں پر پڑے گا میرے خیال میں اگر انہیں یہ فیصلے لینے کی اجازت دی جائے تو بہتر ہوگا کیونکہ پاکستان کی 241 ملین آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر کا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مالی مجبوریوں کے باوجود پیپلز پارٹی کا عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سماجی تحفظ کے پروگراموں کو فروغ دینے کا بھی ٹھوس منصوبہ ہے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل نو کی تجویز بھی ہمارے منشور میں شامل ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔