برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں دارالحکومت ریاض کے سفارتی کوارٹر میں شراب کی دکان کھول دی جائے گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق شراب کی دکان غیر ملکی سفارت کاروں کے لیے کھولی جا رہی ہے۔ شراب خریدنے کے لیے خریداروں کو پہلے سعودی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا۔
کلیئرنس کوڈ موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوگا اور خریداروں کو ایک مخصوص ماہانہ کوٹہ دیا جائے گا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا مملکت میں رہنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت شراب ممنوع ہے اور جج مجرم کو شراب نوشی کے جرم میں سرعام کوڑے مارنے کی سزا دے سکتا ہے۔