یہ ماحول دوست لگژری ریزورٹ سعودی عرب کے نیوم پروجیکٹ کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی معیشت کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے کے منصوبے کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے لیے سعودی عرب کے دور دراز شمال مغربی علاقے میں 10 ہزار مربع میل کا رقبہ مختص کیا گیا تھا۔
24 جنوری کو نیوم کی انتظامیہ نے ایک نئے ماحول دوست ریزورٹ کی تعمیر کا اعلان کیا جس میں مشاہداتی ڈیک، جانوروں کی ایک مخصوص پناہ گاہ، ستارے دیکھنے اور یوگا کے لیے جگہ ہوگی۔یہ ریزورٹ خلیج عقبہ کے قریب 4 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا جس میں 4 منفرد عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔
نیوم انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ریزورٹ کا علاقہ مقامی نباتات اور حیوانات سے بھرا ہو گا اور یہ پہاڑیوں سے ساحل تک پھیلے گا، جس کے درمیان میں 360 ڈگری آبزرویشن ڈیک ہوگا۔آبزرویشن ڈیک کے علاوہ، ریزورٹ میں 3 بوتیک ہوٹل بھی ہوں گے، جن میں سے ہر ایک میں 100 کمرے ہوں گے اور ہر ایک مختلف تھیم کے ساتھ ہوگا۔بیان کے مطابق زردون میں ٹریکنگ، ماؤنٹین بائیک، راک کلائمبنگ، مراقبہ اور یوگا جیسی سرگرمیوں کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
373