رینسم ویئر مال ویئر ہے جسے ہیکرز لوگوں کی معلومات حاصل کرنے اور تاوان کا مطالبہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (NCSC) کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی نئے سائبر مجرموں کے داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کر رہی ہے اور اناڑی ہیکرز کو مزید خطرناک سائبر حملے کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔NCSC نے رپورٹ میں یہ بھی خبردار کیا کہ یہ مجرم بہتر متاثرین کو نشانہ بنانے کے لیے AI کا استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی پہلے ہی مجرمانہ سائبر سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے اور مستقبل میں سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ یقینی ہے ،ایجنسی نے پہلے رینسم ویئر کو برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔این سی ایس سی کے مطابق، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سائبر جرائم پیشہ افراد نے ہیکنگ کے بہتر ٹولز بنانے کے لیے جنریٹو اے ماڈل کے مجرمانہ ورژن بنانا شروع کر دئیے ہیں۔
246