115
پرویز شوکت کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ نے بتایا کہ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہوا اور مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتا قبرستان میں ادا کی جائے گی.
پرویز شوکت ایک نجی اخبار سے وابستہ تھے اور انہوں نے تقریباً 50 سال تک صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے جدوجہد کی.
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پرویز شوکت کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت صحافیوں کی مضبوط آوازتھے, صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرویز شوکت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.